قومی خبریں

کانگریس کے لیے خوشخبری، الٰہ آباد ہائی کورٹ سے اجے کمار للو کو ملی ضمانت

یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انھیں گزشتہ مہینے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مہاجر مزدوروں کے لیے بسیں بھیجے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو آخر کار الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل ہی گئی۔ اجے کمار للو کی طرف سے ابھشیک منو سنگھوی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں بحث کی۔ یہ خبر کانگریس کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ پارٹی لگاتار ان کی ضمانت کے لیے کوششیں کر رہی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اجے کمار للو کو گزشتہ مہینے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مہاجر مزدوروں کے لیے بسیں بھیجے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Published: undefined

اجے کمار للو کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ ہفتہ کے روز یو پی کے کئی شہروں میں کانگریس کارکنان نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے اس دوران کہا تھا کہ یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو کو غریبوں، مہاجر مزدوروں کو مدد کرنے کے جرم میں گزشتہ 25 دنوں سے یوگی حکومت نے جیل میں ڈال رکھا ہے۔ کانگریس کارکنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجے کمار للو کی گرفتاری سیاسی رنجش سے متاثر ہے۔ اس دوران کئی کانگریس کارکنان نے گرفتاری بھی دی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اجے کمار للو کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف ملنے تک پارٹی کی لڑائی جاری رہے گی۔ انھوں نے ایک مضمون اس تعلق سے لکھا تھا جس میں اجے کمار للو کے بارے میں کہا تھا کہ متاثرین کے لیے جدوجہد کرنے کا جذبہ ان کے اندر بھرا ہوا ہے اور وہ اپنے کئی ساتھیوں کی ڈرائنگ روم سیاست سے دور بے باکی کے ساتھ اپنی بات رکھنے والے شخص ہیں۔ پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ انصاف کے حقدار ہیں اور ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined