قومی خبریں

یو پی: مہوبا کے مہلوک تاجر اندرکانت کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس کی مہم شروع

کانگریس کا کہنا ہے کہ آن لائن عرضی کا مقصد بندیل کھنڈ کے سبھی گاؤں، تحصیل سے اٹھنے والی عوام کی آواز کو عزت مآب تک پہنچانا ہے۔ یہ یوگی حکومت کی ناکامی ہے کہ ابھی تک قاتل گرفت سے باہر ہیں۔

مقتول کاروباری اندرکانت ترپاٹھی
مقتول کاروباری اندرکانت ترپاٹھی 

مہوبا سے تعلق رکھنے والے تاجر اندرکانت ترپاٹھی کا قتل ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اب کانگریس نے انھیں انصاف دلانے کے لیے 'اندرکانت ترپاٹھی کو انصاف دو' نام سے مہم شروع کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی ہو۔ اندرکانت ترپاٹھی کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس پرعزم نظر آ رہی ہے۔ اس تعلق سے یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واضح لفظوں میں الزام عائد کیا ہے کہ یو پی میں افسران و جرائم پیشوں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اس لیے جرائم کے واقعات عروج پر ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ قاتلوں کو سزا دلانے اور اندرکانت کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس نے ایک نمائندہ وفد تشکیل دی تھی جس میں سابق مرکزی وزیر پردیپ جین آدتیہ، راکیش سچان، ونود چترویدی، جیونت سنگھ، انل شرما سمیت کچھ دیگر افراد بھی شامل تھے۔ لیکن اس نمائندہ وفد کے اراکین کو کبرئی پہنچنے سے پہلے ہی پولس نے الگ الگ مقامات سے گرفتار کر لیا۔ اب اسی سلسلے میں 'اندرکانت ترپاٹھی کو انصاف دو' کے نام سے ایک آن لائن عرضی کانگریس کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' پر کانگریس کی اس مہم کے تعلق سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کانگریس سوشل میڈیا شعبہ کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر رنیش جین کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ آن لائن عرضی کا مقصد بندیل کھنڈ کے سبھی گاؤں، تحصیل سے اٹھنے والی عوام کی آواز کو عزت مآب (گورنر) تک پہنچانا ہے۔ یہ یوگی حکومت کی ناکامی ہے کہ ابھی تک قاتل گرفت سے باہر ہیں۔

Published: undefined

دراصل اندرکانت ترپاٹھی نے ایک ویڈیو جاری کر اس وقت کے ایس پی منی لال پاٹیدار پر 6 لاکھ روپے کی رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ ویڈیو جاری ہونے کے دوسرے دن ہی انھیں گولی مار دی گئی۔ بعد میں علاج کے دوران کانپور میں اندرکانت کی موت ہو گئی۔ کانگریس نے اندرکانت ترپاٹھی کو انصاف ملنے تک اس مہم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined