قومی خبریں

للو کی درخواست ضمانت نامنظور، اگلی سماعت 16 جون کو

کانگریس لیڈر کی دلیل ہے کہ ان کا بس فہرست تنازع میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہیں سیاسی وجوہات سے پھنسایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی ضمانت عرضی پر سماعت 16جون تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

Published: undefined

اجے کمار للو کے خلاف آگرہ میں لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی اور مزدوروں کے لئے فراہم کی گئی بسوں کی فہرست میں دھوکہ دھڑی کا الزام ہے۔ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جج اے آر مسودی کی عدالت میں کل للو کی ضمات عرضی پر سماعت پوری نہیں ہوسکی اور اب 16جون کو اگلی سماعت ہوگی۔

Published: undefined

اس سے قبل ایم پی۔ ایم ایل اے خصوصی عدلات نے کانگریس لیڈر کی ضمانت عرضی یکم جون کو خارج کردی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ کانگریس لیڈر کی دلیل ہے کہ ان کا بس فہرست تنازع میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہیں سیاسی وجوہات سے پھنسایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ریاستی کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے بتایا کہ مسٹر للو کی ضمانت عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت ہوئی جس میں ضمانت پر اگلی سنوائی کی تاریخ 16جون رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عدالت میں معاملے کو سرکاری وکیل کی جانب سے بار بار ٹالا جارہا ہے وہ کافی مایوس کن ہے۔اس سے حکومت کا غریب ومزدور مخالف رویہ صاف طور سے جھلک رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ایک ایک سپاہی 'سیوا ستیہ گرہ' کے ذریعہ سڑک پر تحریک چلائے گا۔ للو کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک جلد ہی شروع کی جائےگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined