قومی خبریں

یوپی: مزدوروں سے بھری بس میں ٹرک نے ماری ٹکر، 4 افراد کی موت، 20 زخمی

اتر پردیش میں بارہ بنکی کے رام نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بارہ بنکی: اتر پردیش میں بارہ بنکی کے رام نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ حادثہ علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی رام نگر تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیپال سے گوا جارہی ڈبل ڈیکر بس رام نگر علاقہ میں پنکچر ہو گئی۔ ڈرائیور ٹائر بدلنے لگا اور کچھ مسافر بس سے اتر کر چلنے لگے۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں 6 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنؤ کے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا۔

Published: undefined

ضلع اسپتال کے ڈاکٹر امت کمار پانڈے نے بتایا کہ 6 شدید طور پر زخمی افراد کو ٹراما سینٹر لکھنؤ کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس ایس پی پورنیندو کے مطابق حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں، چھ کو ریفر کیا گیا ہے اور بقیہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تمام مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بس میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے اور سبھی کا تعلق نیپال سے ہے جو مزدوری کے لیے گوا جا رہے تھے۔ محفوظ افراد اور معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس نیپال بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined