قومی خبریں

’یوپی کے بجٹ نے غریبوں، بے روزگاروں اور اقلیتوں کو مایوس کیا‘

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اس میں مہنگائی پر قابو کے لئے کوئی نظم موجود نہیں ہے

اتر پردیش بجٹ / یو این آئی
اتر پردیش بجٹ / یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کے ذریعہ پیش بجٹ میں جہاں غریبوں، بےروزگاروں، اقلیتوں، کسانوں و خواتین کو مایوس کیا ہے، وہیں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے کوئی نظم نہیں۔ یہ بجٹ پوری طرح عام لوگوں کو مایوس کرنے والا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ اترپردیش کا یہ بجٹ شدید مایوس کرنے و افراط زر میں اضافہ کرنے والا ہے، اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور بجٹ میں معاشرے کے غریب، اوسط طبقہ و اقلیتوں کے لئے فائدہ پہونچانے والی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ حکومت کی سب سے بڑی غیر حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا اوقات کے متاثرین کے لئے کسی طرح کا کوئی مالی نظم نہیں کیا۔ حکومت کے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کو لے کر عدم قوت ارادی ہے۔ بجٹ عوام کے لئے گمراہ کرنے والا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بی جے پی حکومت کی اقلیتی مخالف شبیہ عیاں ہوئی ہے۔ بجٹ پوری طرح سرمایہ داروں کو فائدہ پہونچانے والا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا کوئی نظم نہیں کیا ہے، اس سے بے روزگاری و غریبی میں جہاں اضافہ ہوگا ،وہیں عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ پیس پارٹی مذکورہ عوام مخالف بجٹ کی مذمت کرتی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتر پردیش میں یوگی حکومت نے گزشتہ روز اپنی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ پر اپوزیشن پارٹیوں نے سخت تنقید کی ہے۔ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ترقی صرف اعداد و شمار میں ہی دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ سچائی یہ ہے کہ نوجوان بے روزگار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یوگی حکومت کا ہمیشہ سے ہی دعویٰ رہا ہے کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کر دی جائے گی، لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔ انھوں نے روزگار کے ایشو پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلانات میں تو ملازمت کے تمام دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا کہیں نہیں دکھائی دیتا۔ اکھلیش یادو نے اس پر بھی سوال اٹھایا کہ بجٹ میں بچوں کی پڑھائی کے تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے یوپی کے بجٹ کو گھسا-پٹا قرار دیا۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یوپی حکومت کا بجٹ پہلی نظر میں وہی گھسا پٹا اور حیران کرنے والا و مفاد عامہ و عوامی فلاح میں بھی، خصوصاً ریاست میں چھائی ہوئی غریبی، بے روزگاری و بدحالی کے معاملے میں اندھے کنویں جیسا ہے، جس سے یہاں کے لوگوں کی غربت سے آزادی کی امید لگاتار ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان انشو اوستھی نے کہا کہ اتنے بجٹ یوپی حکومت پیش کر چکی، لیکن کیا نکلا۔ صرف نمبر بڑھائے گئے۔ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ کوئی بھی منصوبہ غریبوں کے فلاح کے لیے نہیں ہے۔ صرف دعوے ہوا ہوائی ہیں۔ تعلیمی سطح گرتی جا رہی ہے۔ نظامِ صحت میں پھسڈی ہے۔ صرف صنعت کاروں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

(ان پٹ، یو این آئی)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined