قومی خبریں

یوپی بورڈ امتحانات کا آغاز، 8033 مراکز پر 53 لاکھ امیدوار؛ نقل روکنے کے لیے سخت نگرانی

یوپی بورڈ کے ہائی اسکول و انٹر امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔ 8033 مراکز پر 53 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوں گے۔ نقل کی روک تھام کے لیے سی سی ٹی وی، لائیو ویب کاسٹنگ اور ایس ٹی ایف کی تعیناتی کی گئی ہے

بورڈ امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بورڈ امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 2026 ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات 18 فروری (آج) سے 12 مارچ 2026 تک منعقد ہوں گے۔ ان امتحانات کے لیے اس سال 53,37,778 امیدواررجسٹرڈ ہیں، جن میں 27,61,696 ہائی اسکول اور 25,76,082 انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات شامل ہیں۔ امتحانات کو مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ریاست بھرمیں 8,033 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 596 سرکاری اسکول، 3,453 غیر سرکاری امداد یافتہ اور 3,984 سیلف فنانس اسکول شامل ہیں۔

Published: undefined

ثانوی تعلیم کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) گلاب دیوی نے امتحانات سے قبل منگل کو ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (سیکنڈری) لکھنؤ کیمپ آفس میں قائم ریاستی سطح کے کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اس سال کے امتحانی نظام کو مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی اورشفاف بنایا گیا ہے۔ 18 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 222 ​​امتحانی مراکز کو انتہائی حساس اور 683 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی انٹیلی جنس یونٹ امتحان کے دوران ان مراکز پر مستعد رہیں گی اور انتہائی حساس مراکز کا روزانہ دو مرتبہ معائنہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

امتحان کی نگرانی کے لیے ہر امتحانی کمرے میں وائس ریکارڈر کے ساتھ دو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ایک راؤٹر، ڈی وی آر اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ امتحان کی پوری مدت ویب کاسٹنگ کے ذریعے لائیو مانیٹر کی جائے گی۔ امتحانی مراکز میں اسٹرانگ رومز24x7 سی سی ٹی وی نگرانی کے تحت ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام 75 اضلاع میں ہر امتحانی مرکز میں اسٹرانگ رومز، سوالیہ پرچوں کی تقسیم کرنے والے کمروں اور جوابی کاپیوں کی سیلنگ، پیک روم کی بھی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined