قومی خبریں

یوپی بورڈ کا 10ویں اور 12ویں کا رزلٹ آج دوپہر کو ہوگا جاری، جانیں نتیجہ دیکھنے کے آسان طریقے

یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں جماعت کا رزلٹ آج دوپہر 12:30 بجے جاری ہوگا۔ طلبہ سرکاری ویب سائٹ، ایس ایم ایس اور ڈجی لاکر کے ذریعے رزلٹ آسانی سے چیک کر سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

لکھنؤ: اترپردیش میں دسویں اور بارہویں جماعت کے لاکھوں طلبہ کے لیے آج کا دن انتہائی اہم ہے۔ یوپی بورڈ یعنی اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (یو پی ایم ایس پی) آج دوپہر 12:30 بجے 10ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا رزلٹ جاری کرنے والا ہے۔ امتحان میں شریک طلبہ اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ، موبائل ایس ایم ایس اور ڈیجی لاکر کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

رزلٹ کہاں اور کیسے دیکھیں؟

طلبہ کے لیے رزلٹ چیک کرنے کے کئی آسان اور محفوظ طریقے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا نتیجہ حاصل کر سکیں۔

1. سرکاری ویب سائٹ سے رزلٹ چیک کریں:

یوپی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر رزلٹ چیک کیا جا سکتا ہے۔ طریقہ درج ذیل ہے:

- یو آر ایل درج کریں: upmsp.edu.in

- ہوم پیج پر ’Result 2025‘ کے لنک پر کلک کریں۔

- اپنا رول نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کریں۔

- سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کا رزلٹ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

- آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

2. ایس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ حاصل کریں:

جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں، وہ موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

- دسویں جماعت کے لیے موبائل پر لکھیں: `UP10 رول نمبر`

- بارہویں جماعت کے لیے لکھیں: `UP12 رول نمبر`

- اس میسج کو 56263 پر بھیجیں۔

- تھوڑی دیر بعد رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کے موبائل پر آ جائے گا۔

Published: undefined

3. ڈیجی لاکر کے ذریعے رزلٹ اور مارک شیٹ:

یوپی بورڈ کے طلبہ ڈجی لاکر ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

- سب سے پہلے digilocker.gov.in پر جائیں یا ایپ کھولیں۔

- اگر آپ کے پاس پہلے سے اکاؤنٹ ہے تو لاگ ان کریں، ورنہ سائن اپ کریں۔

- ایجوکیشن سیکشن میں "Uttar Pradesh State Board of High School and Intermediate Education" تلاش کریں۔

- اپنی کلاس منتخب کریں: 10ویں یا 12ویں۔

- اپنا رول نمبر، امتحان کا سال اور دیگر معلومات درج کریں۔

- اس کے بعد آپ کی ڈیجیٹل مارک شیٹ اسکرین پر آ جائے گی جسے آپ محفوظ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج طلبہ کی تعلیمی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں ان نتائج کو بروقت اور آسانی سے حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع کا ہی استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined