قومی خبریں

یوپی بار کونسل کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، نامزدگیوں کا عمل 14 نومبر سے شروع

امیدواروں کی حتمی فہرست 27 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کی نامزدگی کے دوران اس بار 1.5 لاکھ روپئے نقد یا بینک ڈرافٹ کے طور پر سیکورٹی رقم جمع کرنی ہوگی

<div class="paragraphs"><p>الہ آباد ہائی کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

الہ آباد ہائی کورٹ / آئی اے این ایس

 

طویل انتظار کے بعد آخر کار اتر پردیش بار کونسل کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن آفیسر اور سکریٹری رام کشور شکلا نے 2025-26 کی میعاد کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ اس کے تحت نامزدگیوں کا عمل 14 نومبر سے شروع ہو کر 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ کل 25 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔

Published: undefined

کاغذات نامزدگی مہارشی دیانند مارگ واقع بار کونسل آفس، پریاگ راج میں جمع کیے جائیں گے۔ اس کے بعد 20 اور 21 نومبر کو کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔ اس دوران جو افراد اپنی امیدواری واپس لینا چاہتے ہیں وہ 26 نومبر کی شام 5 بجے تک نام واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کی نامزدگی کے دوران اس بار 1.5 لاکھ روپئے نقد یا بینک ڈرافٹ کے طور پرسیکورٹی رقم جمع کرنی ہوگی۔

Published: undefined

بار کونسل میں نامزدگیوں کے بعد تقریباً ایک ماہ طویل مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران امیدوار مختلف اضلاع میں اپنی حمایت میں ماحول بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹر ٹرن آوٹ ہو سکے۔ ووٹنگ کا عمل 16 سے 31 جنوری 2026 کے درمیان مختلف اضلاع میں مرحلہ وار طریقے سے کرایا جائے گا۔

Published: undefined

شیڈیول کے مطابق پریاگ راج میں بار کونسل کیمپس اورلکھنو میں ہائی کورٹ بینچ کے سامنے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اسی طرح دیگر اضلاع کے وکلاء اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹر یا منصف کورٹ میں ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی فروری میں کرائی جائے گی حالانکہ ابھی تک صحیح تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

الیکشن آفیسر نے بتایا کہ 25 میں سے 12 ممبران کے لیے بطور وکیل کم از کم 10 سال کا تجربہ درکار ہوگا۔ بار کونسل کے انتخابات نہ صرف وکلاء کی نمائندہ تنظیم کی تشکیل کریں گے بلکہ ریاست کے قانونی نظام میں نئی توانائی اور سمت بھی طے کریں گے۔ بار کونسل کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور وکلاء نے بھی ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابی شیڈیول کے اعلان سے کئی روز پہلے سے ہی ممکنہ امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined