قومی خبریں

اترپردیش میں انتخابات کے نتائج چونکانے والے ہوں گے:پائلٹ

کانگریس میں متنازعہ لوگوں کی شمولیت اور کچھ کے پارٹی چھوڑنے پر پائلٹ نے کہا کہ انتخابات کے دوران بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اوربہت سے ساتھ چھوڑتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بہتر پوزیشن رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چونکا دینے والے انتخابی نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Published: undefined

پائلٹ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے دلیل دی کہ اتر پردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں پارٹی عوام کے مسائل پر سڑکوں پر لڑ رہی ہے۔ جبکہ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعتیں غیر حاضر رہی ہیں۔

Published: undefined

پائلٹ ایک روزہ دورے پر وارانسی میں تھے۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی مبینہ ناکامیوں پر ایک کتابچہ 'آمدنی نہ ہوئی دوگنی، درد سو گنا' بھی جاری کیا۔ اس میں کسانوں، نوجوانوں، خواتین، متوسط ​​طبقے اور سماج کے ہر طبقے کے ساتھ بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔

Published: undefined

پائلٹ نے کہا کہ یوگی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے الیکشن کو فرقہ وارانہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس عوام کو جواب دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے وہ مندر، مسجد اور 80 بمقابلہ 20 کی بات کر کے ریاست میں مذہب اور برادری کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی میں متنازعہ لوگوں کی شمولیت اور کچھ لوگوں کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہوتے ہیں، توبہت سے لوگ ساتھ بھی چھوڑتے ہیں۔ جہاں تک کانگریس پارٹی کا سوال ہے، وہ چاہتی ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن حکومت کے خلاف جتنے بھی طبقے ہیں سب کو ساتھ لایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined