قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات: وزیر اعظم مودی آج اپنی دوسری ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گے

اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز یعنی کہ آج اپنی دوسری ورچوئل ریلی ’جَن چَوپال‘ سے خطاب کرنے جا رہے ہیں

وزیر اعظم مودی / تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم مودی / تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنی دوسری ورچوئل ریلی ’جَن چَوپال‘ سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ورچوئل ریلی کے انچارج انوپ گپتا نے بتایا کہ دوپہر 1:30 بجے منعقد کی گئی اس ریلی میں مغربی اتر پردیش کے پانچ اضلاع میرٹھ، غازی آباد، علی گڑھ، ہاپوڑ اور نوئیڈا اضلاع کی 23 اسمبلی سیٹوں کے 122 تنظیمی ڈیوژن کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ورچول میڈیم سے تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ افراد جڑ سکیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریلی کی نظامت لکھنؤ واقع بی جے پی کی ریاستی دفتر سے کی جائے گی۔ ورچوئل ریلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی گورکھپور میں شامل ہوں گے۔ ریلی میں وزیر اعظم مودی کے خطاب کو ضلع میرٹھ کی سیوالکھاس، سردھانا، ہستینا پور، کیتھور، میرٹھ کینٹ، میرٹھ جنوبی اسمبلی سیٹوں میں بڑے اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ضلع غازی آباد میں لونی، مراد نگر، صاحب آباد، غازی آباد اور مودی نگر، علی گڑھ ضلع میں خیر، برولی، اترولی، چھرّہ، کول، علی گڑھ اور اِگلاس، ہاپوڑ ضلع میں دھولانہ، ہاپوڑ اور گڑھ مکتیشور اور ضلع گوتم بدھ نگر کی نوئیڈا حلقوں میں جن چوپال ریلی کے ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گپتا نے کہا کہ ورچوئل ریلی میں ان تمام اسمبلی حلقوں کے بی جے پی امیدوار بھی کسی جگہ ریلی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ اضلاع میں کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے 122 تنظیمی حلقوں میں بڑی ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔

Published: undefined

ان مقامات پرتقریباً جن چوپال ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد جڑ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان اضلاع کے 10469 بوتھ پر شکتی کیندر، بوتھ صدر، پنّا پرمکھ، استفادہ کنندگان اور عام لوگوں کو ٹیلی وژن کے ذریعے بھی ریلی سے جڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن چوپال ریلی سے جڑے تمام اسمبلی حلقوں کے اسمارٹ فون ہولڈر کو بھی ریلی کا لنک بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined