قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات: وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور راج ناتھ کی ووٹ دینے کی اپیل

وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ نے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع پر ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اور انتہائی جوش و خروش سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نوئیڈا میں ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی دکھاتے ووٹر / تصویر وپن
نوئیڈا میں ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی دکھاتے ووٹر / تصویر وپن 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے جمعرات کو پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے کے بعد ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اور انتہائی جوش و خروش سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، ’’اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ یاد رکھیں، پہلے متدان (رائے دہی)، پھر جلپان (ناشتہ)!"

Published: undefined

امت شاہ نے کہا ’’آج اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ ہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایسی حکومت کو منتخب کریں جو ریاست میں ترقی کے ساتھ ساتھ سلامتی، عزت اور اچھی حکمرانی بھی کرے۔ ووٹروں کا ایک ووٹ اتر پردیش کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔‘‘

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’جمہوری نظام میں سب سے بڑا عطیہ ووٹنگ ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہے۔ میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور نئے اتر پردیش کی تشکیل میں شراکت دار بنیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined