قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات: اکھلیش یادو کا مفت راشن کے ساتھ گھی، دودھ اور چینی بھی تقسیم کرنے کا وعدہ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جب یوگی آدتیہ ناتھ اپنے گھر کو پٹری پر نہیں لا پا رہے ہیں تو وہ دوسروں کے گھروں کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر اتر پردیش میں ان کی حکومت بنتی ہے تو لوگوں کو پورا سال مفت راشن کے ساتھ دودھ، چینی، تیل اور گھی تقسیم کیا جائے گا۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں لوگوں کو مارچ تک ہی مفت راشن مل رہا ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ لوگوں کو پورے سال کے لیے ایک کلو تیل، گھی اور دودھ پاؤڈر کے ساتھ مفت راشن ملے گا۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی ایس پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بے چین ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے 300 یونٹ بجلی اور طبی علاج بھی مفت ہوگا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جب یوگی آدتیہ ناتھ اپنے گھر کو پٹری پر نہیں لا پا رہے ہیں تو وہ دوسروں کے گھروں کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گورکھپور میں ڈرینیج اور سیوریج نہیں ہے۔ مانسون کے دوران لوگ میٹرو لینے کے بجائے کشتیوں میں سفر کرتے ہیں۔ اب لوگوں نے تاریخ لکھنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی لیڈر جھوٹے ہیں۔ کسی کسان کی دو گنی آمدنی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کو فصل کی پوری ادائیگی ملی۔ انہوں نے 10 کلو راشن کے تھیلوں سے 5 کلو چرا لیا اور سلنڈر کی قیمت 400 سے 1000 روپے تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹے بجلی دینے کے دعوے کرتے ہیں لیکن پاور یونٹ ایس پی حکومت نے قائم کی تھے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دوران بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوجوانوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ اقتدار میں آنے پر سرکاری ملازمتوں میں نوجوانوں کی عمر کی حد میں نرمی کریں گے۔ اکھلیش نے یہ کہہ کر بی جے پی پر طنز کیا کہ جو لوگ میزائل بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ ماچس کی تیلی بھی نہیں بنا پا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined