قومی خبریں

یوپی: ’کسان سمان ندھی‘ کا فائدہ پانے والے 17 ہزار کسان نا اہل زمرے میں ڈالے گئے، 20ویں قسط پر لگی روک

ڈی ڈی زراعت راماشریہ یادو نے بتایا کہ ویب سائٹ شروع ہونے کے بعد نئے درخاوست ہوں گے۔ جن کسانوں کی 20ویں قسط جاری نہیں ہوئی ہے اس کی وجہ حکومت کی سطح سے پتہ چلنے پر بتائی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم کسان سمان ندھی (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم کسان سمان ندھی (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس

 

’وزیر اعظم کسان سمان ندھی‘ منصوبہ کا فائدہ پانے والے کسانوں کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے۔ یوپی کے سلطان پور ضلع میں 19ویں قسط حاصل کر چکے 17 ہزار کسانوں کی 20ویں قسط پر روک لگا دی گئی ہے۔ پی ایم سمان ندھی حاصل کرنے کا میسیج نہیں آنے پر کسانوں نے محکمہ زراعت کے افسروں سے اس کی شکایت کی۔ اس کے بعد کسانوں کا آدھار چیک کرنے پر مشتبہ ڈاٹا مانتے ہوئے انہیں نااہل کے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ضلع میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے تحت رجسٹریشن 2019 میں شروع ہوا تھا۔ درخواست کرنے والے کسانوں میں اہل کی فہرست تیار کرنے کے لیے کئی بار تصدیق کرائی گئی۔ کھتونی کی بنیاد پر تصدیق کی گئی۔ ضلع کے 4 لاکھ 52 ہزار کسان وزیر اعظم سمان ندھی کے لیے 19ویں قسط کے لیے صحیح تھے لیکن دو اگست کو جاری ہوئی 20ویں قسط میں 4 لاکھ 35 ہزار 45 کسانوں کے ہی نام شامل ہیں۔ 17 ہزار کسانوں کو نااہل کے زمرے میں ڈالتے ہوئے 20ویں قسط پر روک لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے ان کسانوں کو نااہل مارک پر محکمہ زراعت کے آفس سے رابطہ کرنے کا میسیج جاری کیا ہے۔ محکمہ زراعت کے افسروں کو قسط نہ پانے والے کسان فون پر اطلاع کر رہے ہیں لیکن اب تک انتظامی سطح سے ہی کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ جس سے اب پیر کو شام تک 20ویں قسط نہیں پانے والے کسانوں کو صحیح جانکاری مل پائے گی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مئی 2024 کے بعد درخواست کرنے والے اہل کسانوں کا ڈاٹا 20 ویں قسط کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے تحت رجسٹریشن 2019 میں شروع ہوا تھا۔

Published: undefined

سلطان پور ضلع میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے فائدہ کے لیے 4 ہزار کسانوں کا ڈاٹا دو بار فیڈ ہو گیا تھا۔ جسے صحیح کرانے کے لیے کسان تین سال سے زیادہ وقت سے محکمہ زراعت کا چکر کاٹ رہے ہیں۔ محکمہ زراعت کے افسران نے مسائل دور کرنے کے لیے ویب سائٹ پر ترمیم کا متبادل دینے کے لیے کئی بار خط حکومت کو بھیجا ہے لیکن ابھی تک کسانوں کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ ڈی ڈی زرعی دفتر کے افسر نے بتایا کہ موبائل پر میسیج آیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کسان ندھی منصوبہ کے تحت فائدہ کے لیے درخواست نہیں ہو رہا ہے۔ درخواست کے لیے مقررہ ویب سائٹ ایک مہینے سے بند ہے۔ جس سے منصوبہ کے فائدہ سے محروم کسان درخواست نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے پہلے بھی درخواست کر چکے کسان کے درخواست کی حالت کی جانکاری ویب سائٹ بند ہونے سے نہیں ہو رہی ہے۔ ڈی ڈی زراعت راماشریہ یادو نے بتایا کہ ویب سائٹ شروع ہونے کے بعد نئے درخاوست ہوں گے۔ جن کسانوں کی 20ویں قسط جاری نہیں ہوئی ہے اس کی وجہ حکومت کی سطح سے پتہ چلنے پر بتائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined