قومی خبریں

اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کو دہلی لایا گیا ، ایمس میں بھرتی

سڑک حادثہ کے بعد سے زیر علاج اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اب اس کو علاج کے لئے لکھنؤ سے دہلی لایا گیا ہے اور ایمس میں بھرتی کراد یا گیا ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سڑک حادثہ میں شدید طور سے زخمی اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کو علاج کے لئے دہلئ لایا گیا ہے اور اس کو ایمس میں بھرتی کرا دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے گرین کوریڈور بنا کر متاثرہ کو ائیر پورٹ پہنچایا گیا اور وہاں سے ائیر ایمبولینس کےذریعہ متاثرہ کو دہلی لایا گیا ۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ شام6:30 بجے ائیر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی کے لئے روانہ ہوئی اور شام 7:30بجے وہ دہلی پہنچ گئی تھی جہاں سے سیدھے ایمس لے جایا گیا اور وہاں اس کو بھرتی کرا دیا گیا ۔

Published: undefined

لکھنؤ کے کے جی ایم یو اسپتال نے پیر کی صبح متاثرہ کا میڈیکل بلیٹن جاری کیا تھا جس میں متاثرہ اور اس کے وکیل کی حالت کو نازک بتاتے ہوئے کہا تھا کہ حالت مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ اس بلیٹن کے مطابق متاثرہ کی حالت میں سدھار ہوا ہے اور مریض اب اشارہ سمجھ رہا ہے ، وہ ایک آنکھ کھولکر باتوں کو سمجھ رہی ہے ، بخار آنے کے عمل میں کمی آئی ہے ۔متاثرہ آنکھیں کھول کر بات بھی کر رہی ہے۔وینٹیلیٹر سے ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور بلڈ پریشر کی دوا جاری ہے ۔ دوسری جانب متاثرہ کے وکیل کی حالت میں بھی بہت سدھار ہوا ہے اور وہ وینٹیلیٹر کے بغیر سانس لے رہا ہے ۔

Published: undefined

واضح رہے اس سے قبل اناؤ معاملہ کی سنوائی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی قیادت والی بینچ نے حکم دیا تھا کہ متاثرہ کا علاج دہلی کے ایمس اسپتال میں کرایا جائے ۔ متاثرہ کا علاج لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں چل رہا تھا ۔متاثرہ کی حالت ابھی نازک بنی ہوئی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined