ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@
نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے شروع کی گئی ’یونیورسٹی اسپیشل ای وی بس سروس‘ کو ایک ادھورا قدم قرار دیا ہے۔ دہلی کانگریس کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں جب دہلی میٹرو طلبا کی زندگی کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، تو صرف بس سروس شروع کرنا ان کی حقیقی ضرورتوں کو پورا نہیں کرتا۔
Published: undefined
دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اس تعلق سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی ٹرپل انجن حکومت ہے، اس لیے طلبا کے ڈی ٹی سی (دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن) پاس کو دہلی میٹرو میں بھی قابلِ قبول ہونا چاہیے، تاکہ طلبا ایک ہی پاس سے بس اور میٹرو دونوں میں سفر کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے نارتھ اور ساؤتھ کیمپس کے درمیان، اور کالجوں تک پہنچنے کے لیے میٹرو سے فیڈر شٹل سروسز چلانا ضروری ہے۔ یہ قدم طلبا کی سلامتی اور سہولت دونوں کے لیے لازمی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس کی ایک کاپی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ڈاکٹر نریش کہتے ہیں کہ ’’صرف یونیورسٹی اسپیشل بسیں چلانا طلبا کے ساتھ ایک ادھورا انصاف ہے۔ اگر حکومت واقعی طلبا کے مفادات کا خیال رکھتی ہے، تو اسے ڈی ٹی سی پاس کو میٹرو میں بھی قابلِ قبول بنانا ہوگا اور فیڈر شٹل سروس کی سہولت کو یقینی بنانا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined