قومی خبریں

میسور یونیورسٹی: ’فری کشمیر‘ پوسٹر کے ساتھ مظاہرہ کرنے والی لڑکی نے معافی طلب کی

طالبہ نے کہا کہ ’’میں کسی بھی تنظیم سے تعلق نہیں رکھتی ہوں اور جانچ میں پولس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں، میں غلط تاثر پیدا کرنے کے سلسلے میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میسور: کرناٹک کے میسور یونیورسٹی میں حال ہی میں مظاہرہ کے دوران ’فری کشمیر‘ (آزاد کشمیر) کے پوسٹر کے ساتھ حصہ لینے والی لڑکی نے سیلف میڈ ویڈیو کے ذریعہ معافی طلب کی ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کا ارادہ نفرت پھیلانا نہیں تھا بلکہ اس علاقے میں انٹرنیٹ پر لگائی گئی پابندی کی جانب خصوصی توجہ دلانا تھا۔

Published: undefined

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، دہلی میں ہوئے تشدد کی مخالفت میں ایم یو میں منعقد مظاہرہ کے دوران اس طالبہ نے ’فری کشمیر‘ کے پوسٹر کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ اس نے ویڈیو میں کہا ہے کہ ’’میرا ارادہ کسی قسم کی نفرت پھیلانا نہیں بلکہ میں جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ بند کیے جانے کو موضوع بنانا چاہتی تھی۔‘‘

Published: undefined

طالبہ نے کہا کہ ’’میں کسی بھی تنظیم سے تعلق نہیں رکھتی ہوں اور جانچ میں پولس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں، میں غلط تاثر پیدا کرنے کے سلسلے میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ جے این یو کے خلاف میسور یونیورسٹی کے طالبہ نے من سنگوتری کے احاطے میں مظاہرہ کیا تھا جس میں طالبہ کے اس پوسٹر کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی پولس نے مظاہرہ کے منتظم پر ملک سے غداری کا معاملہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو