قومی خبریں

’راکیش ٹکیت دو کوڑی کے آدمی، کتّے بھونکتے رہتے ہیں‘، مرکزی وزیر اجئے مشرا ٹینی

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت سے متعلق متنازعہ بیان دے کر ایک نیا ہنگامہ پیدا کر دیا ہے، انھوں نے راکیش ٹکیت کو دو کوڑی کا انسان بتایا ہے۔

اجئے مشرا ٹینی، تصویر آئی اے این ایس
اجئے مشرا ٹینی، تصویر آئی اے این ایس 

کسان تنظیمیں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی کے خلاف ایک بار پھر سے حملہ آور رخ اختیار کیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں ہوئے مظاہرہ کے بعد کسانوں نے پیر کے روز جنتر منتر پر مہاپنچایت کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی انھوں نے اجئے ٹینی کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس درمیان اجئے مشرا ٹینی نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت سے متعلق انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے راکیش ٹکیت کو دو کوڑی کا انسان بتایا اور دیگر نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ دراصل ٹینی لکھیم پور میں اپنے حامیوں سے بات چیت کر رہے تھے جب راکیش ٹکیت کے خلاف بولتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔

Published: undefined

اجئے مشرا ٹینی نے کہا کہ ’’جس کا جو سلوک ہوتا ہے، وہ اس کے مطابق ہی رویہ اختیار کرتا ہے۔ چاہے جتنے راکیش ٹکیت وِکیت آ جائیں۔ میں راکیش ٹکیت کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں، دو کوڑی کا آدمی ہے۔ دو بار انتخاب لڑا، دونوں بار ضمانت ضبط ہو گئی۔‘‘ ٹینی نے راکیش ٹکیت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا شخص کسی کی مخالفت کرتا ہے تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے میں ایسے لوگوں کو جواب بھی نہیں دیتا ہوں۔

Published: undefined

اجئے مشرا ٹینی کے اس متنازعہ بیان پر کانگریس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کسانوں کے مظاہرہ کے خلاف بی جے پی کے وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیان- ’کتے بھونکتے رہتے ہیں‘۔ یہ اجئے مشرا ٹینی کا بیان ہے۔ انہی کا بیٹا لکھیم پور کسان قتل عام کا کلیدی ملزم ہے۔ ٹینی جو مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ بنے ہوئے ہیں، اور بیان دینا بھی جاری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined