قومی خبریں

مرکزی حکومت نے تریپورہ اور ٹپرا موتھا کے ساتھ کیا سہ فریقی معاہدہ، امت شاہ نے کہا ’یہ تریپورہ کے لیے تاریخی دن‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ معاہدہ پر دستخط کے ساتھ حکومت نے تاریخ کا احترام کیا ہے، حکومت نے گزشتہ غلطیوں کا اصلاح کیا ہے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کے لیے موجودہ حقائق کا اعتراف کیا ہے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی 

مرکزی حکومت نے تریپورہ کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ایک اہم سہ فریقی معاہدہ کیا ہے جسے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اہمیت کا حامل تصور کیا جا رہا ہے۔ تریپورہ کے مقامی لوگوں کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں آج ٹپرا موتھا، تریپورہ اور حکومت ہند کے درمیان اس سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کیا گیا۔

Published: undefined

مرکز، ترپورہ حکومت اور ٹپرا موتھا کے درمیان سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کے تعلق سے بولتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’آج کا دن تریپورہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس معاہدہ پر دستخط کے ساتھ حکومت نے تاریخ کا احترام کیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت نے گزشتہ غلطیوں کا اصلاح کیا ہے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کے لیے موجودہ حقائق کو اعتراف کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’میں تریپورہ کے سبھی اسٹیک ہولڈرس کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آپ کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومت ہند آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے نظام بنانے میں دو قدم آگے رہے گی۔‘‘ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی تاریخ نہیں بدل سکتا، لیکن ہر کوئی اپنی گزشتہ غلطیوں سے سبق حاصل کر سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined