قومی خبریں

کشمیر میں ’حملہ آوروں‘ نے 5 مزدوروں کا قتل کیا

جموں کشمیر کے کولگام میں منگل کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ بیرونی مزدوروں کا قتل کر دیا اور دیگر ایک کو زخمی کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرینگر: جموں کشمیر کے کولگام میں منگل کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ بیرونی مزدوروں کا قتل کر دیا اور دیگر ایک کو زخمی کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے يواین آئی کو بتایا کہ کولگام کے كاٹروسو علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے آج بیرونی مزدوروں کے ایک گروپ پر گولیاں چلائی جس میں چھ مزدوروں کو گولیاں لگی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔

Published: 30 Oct 2019, 5:53 AM IST

انہوں نے کہا کہ مسلح شخص اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے ایک مہم چلائی ہے۔ تمام مزدور مغربی بنگال کے رہنے والے تھے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا اور گزشتہ 15 دنوں میں چھٹا حملہ ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب یورپی یونین کا 23 پارلیمانی وفد یہاں دو روزہ دورے پر آیا ہوا ہے۔ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرکے دفعہ 370 اور آرٹیکل 35 اے کو غیر مؤثر کر دیا تھا۔

Published: 30 Oct 2019, 5:53 AM IST

اس سے پہلے پیر کی رات کو بھی کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں کے ایک ڈرائیور کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ ہفتے نامعلوم حملہ وروں نے دو ٹرک ڈرائیوروں کا قتل اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

Published: 30 Oct 2019, 5:53 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Oct 2019, 5:53 AM IST