قومی خبریں

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے بے روزگار، تو شروع کردی چوری، پانچ گرفتار

پولیس نے ان کے پاس سے 105 موبائل فونز، 300 دستی گھڑیاں، کاسمیٹک سمیت 30 پیکٹ ضبط کرلیے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ان کے تین ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جنوبی مشرقی دہلی ضلع کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے بعد چوری کی واردات انجام دینے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور ہاتھ کی گھڑیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس افسر نے جمعرات کے روز بتایا کہ پل پرہلادپور تھانے کی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر، شیوم ملک، ونود کمار، اجے عرف رودا اور شیو کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ تین دیگر، مونو، سوربھ اور تشار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

پولیس افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ان لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ سب بے روزگار ہوگئے اور ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، لہذا انہوں نے دوستوں کے ساتھ چوری کا منصوبہ بنایا، لیکن چوری شدہ سامان فروخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Published: undefined

ملزموں نے اعتراف کیا کہ 25-26 جون کی رات کو لال کنواں علاقے میں ایک گودام میں چوری کی تھی۔ چوری کی شکایت پر ہی پولیس ان تحقیقات کے دوران ان افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 105 موبائل فونز، 300 دستی گھڑیاں، کاسمیٹک سمیت 30 پیکٹ ضبط کریئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ان کے تین ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined