قومی خبریں

متھرا: اسپتال میں زیر علاج لڑکی کی آبروریزی، کمپاؤنڈر پر الزام

پولس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں ایک لڑکی کو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ علاج کے دوران ایک کمپاونڈر نے جمعہ کی رات اس کے ساتھ عصمت دری کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں زیر علاج ایک بچی کے ساتھ اسپتال کے کمپاونڈر کے ذریعہ عصمت دری کیے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں ایک لڑکی کو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ علاج کے دوران ایک کمپاونڈر نے جمعہ کی رات اس کی عصمت دری کی۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کے بھائی کی جانب سے دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ا س کی بہن سٹی اسپتال ہائی وے میں زیر علاج تھی، جمعہ کی رات تقریباً 12 بجے کمپاونڈر نے اس کی بہن کے ساتھ منھ کالا کیا۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST

اس نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچا تو کمپاونڈر شیام سندر اور نرس فرار ہونے لگے۔ شیام سندر کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس کی پٹائی کردی گئی۔ ایف آئی آر میں اسپتال کے دو ڈاکٹروں ڈاکٹر گورو اور ڈاکٹر پنکج کے خلاف سازش رچنے کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST

پولس نے بتایا کہ متأثرہ کا ابھی طبی معائنہ نہیں کرایا گیا ہے۔ لڑکی کا بھائی اس کے بہتر علاج کے لئے اسے جے پور لے گیا ہے۔ اس کی حالت بہتر ہوجانے کے بعد اس کا طبی معائنہ کرایا جائےگا۔ وہیں ابھی تک ملزم شیام شندر کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولس اور مجسٹریٹ کے سامنے متأثرہ کا بیان درج ہوجانے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST

وہیں سٹی اسپتال کے ڈاکٹر گورو نے بتایا کہ یہ اسپتال کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے ہی پولس کو فون کر کے رات میں بلایا تھا۔ اسپتال میں سی سی ٹی کیمرے لگے ہیں جس کے فوٹیج پولس کو دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی جانچ کے لئے تیار ہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 PM IST