قومی خبریں

یوکرین بحران: سلامتی کونسل میں قرارداد پر ہندوستان کے رخ کی روس نے کی تعریف

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قرارداد پر ووٹنگ کے دوران ہندوستان کی آزاد حیثیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحران پر دہلی کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قرارداد پر ووٹنگ کے دوران ہندوستان کی آزاد حیثیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحران پر دہلی کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا تھا، جس میں یوکرین کے خلاف روس کے حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ ہندوستان کا کہنا تھا کہ اختلافات اور تنازعات کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں روسی سفارت خانہ نے ٹوئٹ کیا، ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 25 فروری 2022 کو ووٹنگ کے دوران ہندوستان کی آزاد اور متوازن پوزیشن کی تعریف کرتے ہیں۔ خصوصی اور مراعات یافتہ سفارتی شراکت داری کی روح کی بنیاد پر روس یوکرین کے ارد گرد کی صورتحال پر ہندوستان کے ساتھ قریبی بات چیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

Published: undefined

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور البانیہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کی تھی، جس کی آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، جارجیا، جرمنی، اٹلی، لیختنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، رومانیہ اور برطانیہ کی جانب سے حمایت کی گئی تھی۔

روس نے یو این ایس سی کے اجلاس کی صدارت کی اور قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ میٹنگ میں ہندوستان کے ساتھ چین اور یو اے ای نے بھی شرکت کی مگر خود کو روس کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ سے علیحدہ رکھا۔

Published: undefined

ایک بیان میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے کہا اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا واحد جواب بات چیت ہے، چاہے اس وقت یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ سفارت کاری کا راستہ چھوڑ دیا گیا۔ ہمیں اس طرف لوٹنا ہے۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر، بھارت نے اس پیشکش سے باز رہنے کا انتخاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined