فائل تصویر آئی اے این ایس
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے پی ایچ ڈی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی یونیورسٹیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ یو جی سی نے راجستھان کی تین یونیورسٹیوں پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔ اب یہ یونیورسٹیاں اگلے پانچ سالوں یعنی 2025-26 سے 2029-30 تک طلباء کو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ نہیں دے سکیں گی۔ جن یونیورسٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں چورو کی او پی جے ایس یونیورسٹی، الور کی سن رائز یونیورسٹی اور جھنجھنو کی سنگھانیہ یونیورسٹی شامل ہیں۔
Published: undefined
یو جی سی نے کہا ہے کہ تینوں یونیورسٹیاں پی ایچ ڈی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یو جی سی کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی قوانین کی جانچ کے لیے ایک مستقل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے پایا کہ یہ تینوں یونیورسٹیاں قواعد پر عمل نہیں کر رہی ہیں، جس کے بعد انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
Published: undefined
یو جی سی نے کہا ہے کہ راجستھان کی تینوں یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ایچ ڈی طلباء کے داخلے فوری اثر سے روک دیں۔ اس کے ساتھ ہی یو جی سی نے طلباء کو ان تینوں یونیورسٹیوں کی طرف سے پیش کردہ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ نہ لینے کی تنبیہ بھی کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ چورو میں او پی جے ایس یونیورسٹی، الور میں سن رائز یونیورسٹی اور جھنجھنو میں سنگھانیہ یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اب درست نہیں رہیں گی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین پروفیسر جگدیش کمار نے کہا کہ جن اداروں میں پی ایچ ڈی کے قواعد پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ یو جی سی چیئرمین نے کہا کہ ہم کچھ اور یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگراموں کے معیار کی جانچ کر رہے ہیں، یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined