قومی خبریں

اُدھم پور بلاسٹ: پولیس نے کیا کلیدی ملزم کو گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد ملی ٹینٹ گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا لیکن پولیس کی انتھک کوشش کے بعد اُس سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی ali

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پور میں 9 مارچ کو ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں مبینہ طور ملوث ملی ٹنٹ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے حملے کو انجام دینے والے ایک کلیدی ملزم کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد ملی ٹینٹ گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا لیکن پولیس کی انتھک کوشش کے بعد اُس سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا، تاہم ہفتے کے روز پولیس نے دعویٰ کیا کہ کلیدی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 9 مارچ کو اُدھم پور کے سلاتھیہ چو ک میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 14 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined