قومی خبریں

ادھو نے اسمبلی میں نواب ملک کی حمایت کی

ادھو ٹھاکرے نے سوال کیا کہ اگر نواب ملک کا داؤد ابراہیم کے ساتھ برسوں سے رشتہ تھا، تو مرکزی ایجنسیاں اتنے برسوں سے کیا کر رہی تھیں؟

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے۔ نواب ملک اس وقت زمین کی خریداری پرانڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم خاندان کے ایک رکن سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں جیل میں ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے آخری دن اپنے خطاب میں مسٹر ٹھاکرے نے نواب ملک کی حمایت کی اور کہا کہ اگر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کے برسوں سے داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات تھے تو مرکزی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں ۔

Published: undefined

مسٹر ٹھاکرے نے کہا’’ اگر نواب ملک کا داؤد ابراہیم کے ساتھ برسوں سے رشتہ تھا، تو مرکزی ایجنسیاں اتنے برسوں میں کیا کر رہی تھیں؟ معاملہ عدالت میں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایل او پی (دیویندر) فڑنویس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ بھرتی کیا جانا چاہئے کیونکہ جیسا کہ انہوں نے کہیں کہا تھا کہ انہوں نے تمام دستاویزات ای ڈی کو دیے تھے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے اپنی مہا وکاس اگھاڑی حکومت اور اس کے لیڈروں اور ان کے خانہ افراد کو بدنام کرنے پرسابقہ ​​حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے بہنوئی کی جائیداد کو عارضی طور پر قرق کرنے کے ای ڈی کے اقدام سے خوفزدہ نہیں ہیں اور مزید کہا کہ وہ اس طرح کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

شیوسینکوں کی جانب سے انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن بی جے پی کو مہاراشٹر میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم بند کر دینی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined