فائل تصویر آئی اے این ایس
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اورایم این ایس کےصدر راج ٹھاکرے اتوار کو دادر میں راج ٹھاکرے کی بہن، جیونتی ٹھاکرےدیشپانڈے کے بیٹے کی شادی میں ایک پلیٹ فارم پر ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں رہنما اس وقت کیمرے میں بات چیت کرتے ہوئے قیدہو گئے جب دونوں خاندان شادی میں شریک تھے۔ اطلاعات کے مطابق راج ٹھاکرے کی بہن کے بیٹے کی شادی کی تقریب ممبئی کے دادر کے راجے شیواجی ودیالیہ میں ہوئی جس میں دونوں چچا ادھو اور راج نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شرکت کی۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دونوں کو چند منٹ تک ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، ادھو ٹھاکرے نے اپنے خاندان کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حال ہی میں راج اور ادھو دونوں نے رشمی ٹھاکرے کے بھائی شریدھر پاٹنکر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم تقریب میں دونوں ٹھاکرے بھائیوں کے درمیان براہ راست ملاقات نہیں ہوئی تھی کیونکہ دونوں رہنما مختلف اوقات میں تقریب میں شریک ہوئے تھے۔آج دونوں ایک ساتھ شریک ہوئے اور دونوں میں گفتگو بھی ہوئی۔
Published: undefined
حال ہی میں ختم ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے خلاف زبانی حملے کئے۔دونوں رہنماؤں کی قیادت والی پارٹیوں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ایم این ایس ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور شیو سینا ادھو نے صرف 20 سیٹیں جیتیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined