قومی خبریں

ادے پور: کرفیو میں دی جائے گی چار گھنٹے کی نرمی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (سٹی) او پی بنکر نے کہا کہ جمعہ کی رات دیر گئے جاری حکم نامے میں شہر میں ہفتہ کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

ادے پور: راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آج پانچویں دن کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی رہے گی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (سٹی) او پی بنکر نے کہا کہ جمعہ کی رات دیر گئے جاری حکم نامے میں شہر میں ہفتہ کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، سوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری، پرتاپ نگر اور سکھیر تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی کی جائے گی، اس کے بعد مذکورہ تھانے علاقوں میں کرفیو جاری رہے گا۔ اس دوران ضلع میں آج سے انٹرنیٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 28 جون کو دھان منڈی علاقے کے مالدار اسٹریٹ کے رہنے والے کنہیا لال کے تیز دھار ہتھیار سے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ادے پور شہر میں رات 8 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (سٹی) او پی بنکر نے کہا کہ جمعہ کی رات دیر گئے جاری حکم نامے میں شہر میں ہفتہ کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع