قومی خبریں

سہ روزہ دورے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ہندوستان آمد

یو اے ای ہندوستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور چوتھا بڑا انرجی سپلائر ہے۔ یو اے ای پہلا ملک ہے جو ہندوستان کے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروس پروگرام میں شراکت دار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد النہیان اتوار کی دیر شام کو سہ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے مطابق وہ یہاں اپنے ہم منصب ڈاکٹر ایس جے شنکر سے دو طرفہ مذکرات کریں گے۔ 4 جولائی کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس دورے کا مقصد باہمی اہم اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دوطرفہ تعاون کے نئے شعبوں کو پرکھنے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگست 2015 میں اس وقت یو اے ای کا دورہ کیا تھا جب دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مودی نے فروری 2018 میں بھی یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔

Published: undefined

ابو ظہبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان فروری 2016 میں ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے جنوری 2017 میں بھی ہندوستان کا دورہ کیا تھا جب وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور یواےای کے درمیان دو طرفہ معاشی، مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو اہم اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یو اے ای ہندوستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور چوتھا بڑا انرجی سپلائر ہے۔ یو اے ای پہلا ملک ہے جو ہندوستان کے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروس پروگرام میں شراکت دار ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 33 لاکھ ہندوستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو یو اے ای کی ترقی میں حصہ دار ہیں۔

Published: undefined

تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے سربراہ کی حیثیت یو اے ای نےمارچ 2019 کو ابوظہبی میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی 46 ویں میٹنگ میں ہندوستان کو اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا تھا جس میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے شرکت کی تھی۔ پیر کو یو اے ای کے وزیر خارجہ ہندوستانی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بزنس راؤنڈ ٹیبل پرگفتگو بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں وہ دن میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined