قومی خبریں

ڈانڈیا دیکھنے گئے سہیل اور سیفی، خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا

کانپور میں ڈانڈیا پروگرام کے دوران دو نوجوان سہیل اور سیفی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ انہوں نے اپنے آدھار کارڈ میں ردوبدل کرکے فرضی رجسٹریشن کرایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

کانپور کے چکری علاقے میں پیر کی رات ایک ڈانڈیا تقریب میں افراتفری مچ گئی۔ جگدمبا گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں سینکڑوں لوگ روایتی لباس میں ملبوس ڈانڈیا سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ رنگ برنگی روشنیوں اور ڈھول کی تھاپ کے درمیان خواتین اور لڑکیاں رقص کر رہی تھیں۔ اس دوران دو نوجوان بھیڑ میں خواتین کو  ہراساں کرتے اور نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Published: undefined

لوگوں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور فوری طور پر تقریب میں موجود خاتون پولیس افسر کو اطلاع دی۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نوجوانوں نے اپنے ڈانڈیا پاس پیش کیے اور بہانہ بنانے کی کوشش کی۔ ابتدائی طور پر ماحول کشیدہ ہوگیا تاہم باریک بینی سے تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں نوجوانوں کے نام سہیل اور سیفی بتائے گئے ۔

Published: undefined

پولس کی مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افراد کسی طرح اپنے آدھار کارڈ میں ردوبدل کرکے رجسٹریشن کروانے اور ڈانڈیا تقریب میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ یہ اطلاع ملتے ہی تقریب میں موجود لوگ اور منتظمین حیران رہ گئے۔ ڈانڈیا کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ رجسٹریشن ہمیشہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد کی جاتی ہے، لیکن دونوں افراد نے داخلہ حاصل کرنے کے لیے اپنی شناخت چھپائی تھی۔

Published: undefined

ڈی سی پی ستیہ جیت گپتا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد کو خواتین کو ہراساں کرنے اور فحش تبصرے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined