قومی خبریں

گجرات کے جوناگڑھ میں دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی کنبہ کے 4 افراد کی موت، 2 دیگر زخمی

جس وقت عمارت منہدم ہوئی، نیچے ایک دکان میں کچھ لوگ سبزی خرید رہے تھے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت بہت پرانی تھی اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کارپوریشن نے نوٹس بھی دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

گجرات کے جوناگڑھ میں پیر کے روز ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبہ کے 3 بچوں سمیت 4 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ جوناگڑھ کے کڑیاول علاقہ میں پیش آیا جہاں دو منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ اس عمارت کے ملبہ میں 6 افراد دب گئے جن میں سے 4 کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ عمارت سبزی منڈی کے پاس تھی اور اس کے نیچے دکانیں بھی تھیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت عمارت منہدم ہوئی، نیچے ایک دکان میں کچھ لوگ سبزی خرید رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت بہت پرانی تھی اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کارپوریشن نے نوٹس بھی دیا تھا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی صبح شہر میں آئے سیلاب کی وجہ سے اس عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی تھی جس وجہ سے عمارت منہدم ہو گئی۔

Published: undefined

عمارت منہدم ہونے کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔ ملبہ میں دبے لوگوں کی تلاشی کی مہم بھی فوری طور پر شروع ہو گئی اور اس میں مقامی لوگوں نے بھی بھرپور مدد کی۔ ملبہ سے 4 لاشیں نکالے جانے کے بعد مزید تلاشی مہم چلائی گئی تاکہ پتہ کیا جا سکے کہ اور کوئی ملبہ میں دبا ہے یا نہیں۔ اس درمیان 2 زخمی افراد کو فوری طور پر علاج مہیا کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined