قومی خبریں

گیا میں47 کیلوگرام چاندی کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

اجے پرکاش نے بتایا کہ وہ بنگال سے چاندی کو لیکر چلے تھے۔ جو گیا کے صرافہ منڈی میں سپلائی کی جانی تھی۔ گرفتار دونوں اسمگلروں کی شناخت بنگال باشندہ وشو رنجن مونا اور شوبھاشیش موتی کے طور پر کی گئی ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

گیا: بہار میں گیا ریلوے جنکشن سے ریلوے سیکوریٹی فورس ( سی آر پی ایف) نے منگل کو قریب 47 کیلوگرام چاندی کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ریلوے سیکوریی فورس آر پی ایف کے انسپکٹر اجے پرکاش نے یہاں بتایا کہ نوراتری اتسو کے مد نظر خصوصی جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔

Published: undefined

اس دوران گیا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر 02815 نندن کانن ایکسپریس سے اترے دو لوگوں کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے 46 کیلو چھ سو گرام چاندی برآمد کی گئی۔ چاندی سے متعلق کاغذات نہیں رہنے کی وجہ سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

اجے پرکاش نے بتایا کہ وہ بنگال سے مذکورہ چاندی کو لیکر چلے تھے۔ جو گیا کے صرافہ منڈی میں سپلائی کی جانی تھی۔ گرفتار دونوں اسمگلروں کی شناخت بنگال باشندہ وشو رنجن مونا اور شوبھاشیش موتی کے طور پر کی گئی ہے۔ برآمد چاندی کی بازار میں قیمت قریب 28 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined