علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ میں ہفتہ کے روز ہریانہ روڈویز کی دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
حادثے کے بعد موقع پر پہنچے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ہریانہ روڈویز کی دو بسوں کے تصادم کے سبب 4 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے یہ بس ایک دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔
Published: undefined
جائے وقوع پر موجود علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مُنی راج نے بتایا، "ایک بس علی گڑھ سے بلب گڑھ کی طرف جا رہی تھی، جس کے لودھا پولیس اسٹیشن کے کارسوا کے نزدیک پہنچتے ہی ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے اس کی دوسری بس سے تصادم آرائی ہو گئی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
Published: undefined
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منی راج نے بتایا کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں بسوں میں کتنے افراد سوار تھے۔ فی الحال تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم، ایس ایس پی سمیت ضلع کے تمام عہدیدار موجود رہے اور اس معاملے کی تفتیش انجام دی گئی۔ خبر شائع ہونے تک بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کا پتہ نہیں چل سکا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined