قومی خبریں

آسام: انتہا پسندوں کے حملے میں دو مویشی اسمگلروں کی موت

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پکڑے گئے دو مبینہ اسمگلر سمیت چار پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی 

مغربی آسام کے کوکراجھار ضلع میں منگل کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر نشانہ لگا کر کیے گئے حملے میں دو مبینہ مویشی اسمگلروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

Published: undefined

آسام پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اکبر بنجارہ اور سلمان بنجارہ کو میرٹھ میں ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف آٹھ ماہ قبل غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ پیر کی شام اکبر اور سلمان کو ہند۔بھوٹان سرحد پر سنکوش ندی کے کنارے جانوروں کی اسمگلنگ کے راستوں کی نشاندہی کرنے کے لیے لے گئی تھی۔انہوں نے کہا ’’جب ہم جام دوار نامی جگہ پر پہنچے تو ہماری گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پکڑے گئے دو مبینہ اسمگلر سمیت چار پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

Published: undefined

جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل کے ساتھ دو میگزین، 35 گولہ بارود اور 28 راؤنڈ خالی گولے برآمد کئے۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر مویشیوں کے اسمگلروں کی پولیس حراست میں موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined