قومی خبریں

عآپ کو چندہ دینے کے لیے فرضی کمپنیاں بنانے والے دو ملزمین گرفتار

جعلی کمپنیوں نے 50 سے 60 لاکھ روپے عآپ کو بطور چندہ دیا تھا۔ ای او ڈبلیو افسران کا کہنا ہے کہ چار فرضی کمپنیوں کے معاملے میں مکیش کمار اور ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ سدھانشو بنسل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

دہلی پولس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انھوں نے عآپ کو چندہ دینے کے لیے فرضی کمپنیاں بنائیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بوگس کمپنیاں بنانے والے مکیش کمار شرما اور ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ سدھانشو بنسل کو پولس نے گرفتار کر کے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ دہلی پولس کی اکونومک آفنسز وِنگ (ای او ڈبلیو) افسران کا کہنا ہے کہ انھیں رجسٹرار آف کمپنی کی طرف سے چار فرضی کمپنیوں کی شکایت ملی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

Published: 21 Aug 2020, 6:11 PM IST

پولس ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے 50 سے 60 لاکھ روپے عآپ کے فنڈ میں بطور چندہ ٹرانسفر کیا تھا۔ ای او ڈبلیو کے افسران کا کہنا ہے کہ ان چاروں فرضی کمپنیوں کے معاملے میں مکیش کمار اور ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ سدھانشو بنسل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ جن 4 شیل کمپنیوں کو بنایا تھا ان کے نام ہیں گولڈ مائن بلڈکون پرائیویٹ لمیٹڈ، اسکائی لائن میٹل اینڈ الائز پرائیویٹ لمیٹڈ، سَن ویزن ایجنسیز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور انفولینس سافٹ ویئر سولیوشنز لمیٹڈ۔

Published: 21 Aug 2020, 6:11 PM IST

پوچھ تاچھ کے دوران ای او ڈبلیو کو پتہ چلا کہ جن ایڈریس پر کمپنی رجسٹر کرائی گئی تھی وہ موجود ہی نہیں تھے۔ ایف ایس ایل رپورٹ سے پتہ چلا کہ جس دیپک اگروال کے کاغذات لگا کر ڈی آئی این نمبر لیا گیا تھا ان کا دستخط بھی جعلی تھا۔ جانچ کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ دیپک اگروال کے جعلی دستاویزات گرفتار چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ سدھانشو بنسل کے ذریعہ جمع کرائے گئے تھے۔

Published: 21 Aug 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2020, 6:11 PM IST