ڈونلڈ ٹرمپ (فائل تصویر)
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیرف کی ڈیڈ لائن بدھ (27 اگست) کو ختم ہو گئی۔ اس طرح اب ہندوستان پر مجموعی طور پر 50 فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہو چکا ہے۔ نئے ٹیرف سسٹم کی وجہ سے ہندوستان کو کچھ سیکٹروں میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزارت داخلہ نے پیر کو جاری اپنے حکم میں کہا تھا- ’’بڑھا ہوا ٹیرف ان ہندوستانی مصنوعات پر نافذ ہوگا جنہیں 27 اگست 2025 کو ایسٹرین ڈیلائٹ ٹائم (ای ڈی ٹی) کے مطابق رات 12.01 بجے یا اس کے بعد کھپت کے لیے (ملک میں) لایا گیا ہے یا گودام سے نکالا گیا ہے۔ بشرطیکہ انہیں ملک میں استعمال کے لیے منظوری دی گئی ہو۔‘‘
Published: undefined
امریکی اضافی ٹیرف ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متاثر کر سکتا ہے۔ ملک کی طرف سے امریکہ کو 10.9 ارب ڈالر کا کپڑا برآمد کیا جاتا ہے۔ اس میں پورا ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہے۔ وہیں ڈائمنڈ اور جوئیلری کی بات کریں تو 10 ارب ڈالر کے اس سیکٹر پر بھی ٹیرف کا اثر پڑ سکتا ہے۔ مشینری، آلات، زراعت، پروسسڈ فوڈ، دھات اور ہینڈی کرافٹ صنعت بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان کے ترو پور، نوئیڈا، سورت اور وشاکھا پٹنم جیسے شہروں سے امریکہ کو بھاری تعداد میں مصنوعات بھیجے جاتے ہیں لیکن اس کی برآمد پر اب اثر پڑنے والا ہے۔ کریسیل ریٹنگس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ اشیا کی برآمد کی تعداد 70 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ٹیرف میں بے تحاشہ اضافہ سے ہندوستانی اشیا امریکہ کے بازار میں کافی مہنگی ہو جائیں گی اور اس سے ہندوستان کا 35-30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ خاص طور سے سمندری مصنوعات جیسے جھینگا، آرگینک کیمیکل، ہیرے و سونے کے زیورات، مشینری اور میکنیکل آلات، فرنیچر اور بیڈ جیسے آئٹم کی برآمد پر اثر پڑے گا۔ حالانکہ فارما، اسمارٹ فون اور دیگر الیکٹرانک اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمد کو 50 فیصد کی ٹیرف سے آزاد رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان کیا تھا جو 7 اگست سے نافذ ہو گیا۔ امریکی صدر نے ہندوستان کے روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے 25 فیصد مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مجموعی طور پر اسے 50 فیصد کر دیا۔ حالانکہ ٹرمپ نے بات چیت کے لیے 21 دنوں کا وقت دیا تھا لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور ہندوستان پر 50 فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined