قومی خبریں

ٹی آر پی گھوٹالہ: ممبئی پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے ریپبلک ٹی وی کے عہدیدار، پہنچے سپریم کورٹ

اس معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے سی ایف او سبرامنیم سندرم نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کر کے معاملہ کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: ٹی وی ریٹنگ میں ہیرا پھیری معاملہ میں ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے چیف فنانس آفیسر شیو سبرامنیم سندرم کو ہفتہ کے روز پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے آج حاضر ہونے کے لئے معذرت کر لی۔ ریپبلک ٹی وی نیٹورک کے سی ایف او نے کہا کہ 16 اکتوبر تک ان کی ملاقاتیں پہلے سے مقرر ہیں۔ انہوں نے گزارش کی ہے کہ انہیں کسی اور تاریخ پر حاضر ہونے کو کہا جائے۔

Published: undefined

وہیں، اس معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے سی ایف او سبرامنیم سندرم نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کر کے معاملہ کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں ممبئی پولیس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس نے ٹی آر پی معاملے کا انکشاف جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا اور کہا تھا کہ ریپبلک ٹی وی سمیت تین چینلز کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔ پولیس عہدیداروں نے کہا تھا کہ چینل نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے ناظرین کو رقم کی ادائیگی کی، تاکہ وہ اشتہارات سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ابھی معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کمشنر نے دعوی کیا تھا کہ دو چھوٹے چینلوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ری پبلک ٹی وی کی تفتیش جاری ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید کچھ ٹی وی چینل اس معاملے میں پھنس سکتے ہیں۔ اس تعلق سے 4 ملزمین کی گرفتاری ہو چکی ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ ان چاروں ملزمین کو عدالت نے 13 اکتوبر تک کے لئے پولس حراست میں بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

پولس ملزمان سے پوچھ تاچھ کر کے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس گھوٹالہ میں کون کون سے ٹی وی چینلز شامل ہیں۔ ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لینے کے ساتھ ساتھ ٹی آر پی گروہ سے جڑے دیگر ملزمین کی جانکاری بھی اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

جن ملزمین کو پولس حراست میں بھیجا گیا ہے ان کے نام وشال بھنڈاری، بومپیلی راؤ مستری، شریس ستیش پٹن شیٹی اور نارائن شرما ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذریعہ داخل ریمانڈ کاپی کے مطابق ونے ترپاٹھی نامی شخص نے وشال بھنڈاری نام کے شخص کو کہا کہ 5 گھروں میں 'انڈیا ٹوڈے' چینل کو کم سے کم 2 گھنٹے دیکھا جائے، اس کے لیے فی گھر 200 روپے مہینہ دیا گیا، جب کہ وشال کو 5000 روپے کمیشن دیا گیا۔ وشال بھنڈاری نے تیجل سولنکی نام کی خاتون سے ملاقات کی اور 2 گھنٹے دن میں 'انڈیا ٹوڈے' دیکھنے کو کہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined