قومی خبریں

تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاست کے تمام اینٹ بھٹوں کو بند کرنے کا دیا حکم

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریاست میں 393 اینٹ بھٹے ہیں جبکہ گزشتہ سال 280 بھٹے تھے اور کوئلے کی کمی کی وجہ سے 70 بھٹوں میں کسی طرح کا کوئی کام نہیں ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اگرتلہ: تری پورہ ہائی کورٹ نے قانونی اور ماحولیاتی اجازت کے بغیر چل رہے ریاست کے تمام 393 اینٹ بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھٹوں کو چلانے اور یہاں کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی لگا دی گئی ہے۔

Published: 07 Jul 2019, 6:10 PM IST

چیف جسٹس سنجے كارولہ اور جسٹس اروندم لوڈھا کی بنچ نے تریپورہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے پیش حلف نامہ کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ریاست کے تمام 393 اینٹ بھٹے ماحولیاتی اجازت حاصل کیے بغیر ہی چلائے جا رہے ہیں۔

Published: 07 Jul 2019, 6:10 PM IST

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریاست میں 393 اینٹ بھٹے ہیں جبکہ گزشتہ سال 280 بھٹے تھے اور کوئلے کی کمی کی وجہ سے 70 بھٹوں میں کسی طرح کا کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ 43 بھٹوں میں جزوی طور پر کام نہیں ہو رہا ہے۔

Published: 07 Jul 2019, 6:10 PM IST

عدالت نے تریپورہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور رکن نے سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذاتی طور پر تمام اینٹ بھٹوں کو دیکھیں اور یہ پتہ لگائیں کہ کیا وہ قانونی اور ماحولیاتی قوانین پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس معاملہ میں مکمل رپورٹ دو ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: 07 Jul 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Jul 2019, 6:10 PM IST