قومی خبریں

تریپورہ: پنجابیوں اور جاٹوں کو ’کم دماغ‘ والا کہنے پر وزیر اعلیٰ بپلب دیب نے مانگی معافی

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیب نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پنجابی اور جاٹ طبقہ کے لوگوں کے پاس کم دماغ ہوتا ہے، یہ لوگ بنگالیوں کی برابری نہیں کر سکتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اپنے متنازعہ بیان کے سبب چاروں طرف سے تنقید کا سامنا کر رہے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بپلب کمار دیب نے بالآخر معافی مانگ ہی لی۔ انھوں نے پنجابیوں اور جاٹوں سے متعلق دیے گئے اپنے متنازعہ بیان پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ان کے کئی دوست پنجابی اور جاٹ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر کسی کو میرے بیان سے تکلیف پہنچی ہے تو معافی کے طالب ہیں۔

Published: 21 Jul 2020, 12:11 PM IST

دراصل بپلب دیب نے اگرتلہ پریس کلب میں منعقد ایک تقریب کے دوران ہندوستان کے الگ الگ طبقات اور ریاستوں کے لوگوں سے جڑی کئی باتیں کہیں۔ اس دوران انھوں نے پنجاب میں پنجابیوں اور ہریانہ میں جاٹوں کا تذکرہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان دونوں طبقات کے لوگوں کو کم دماغ والا بتایا، جب کہ بنگالیوں کو بہت سمجھدار قرار دیا۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پنجابی اور جاٹ طبقہ کے لوگوں کے پاس کم دماغ ہوتا ہے، یہ لوگ بنگالیوں کی برابری نہیں کر سکتے۔

Published: 21 Jul 2020, 12:11 PM IST

اس بیان کی چہار جانب سے تنقید ہونے لگی جس کی وجہ سے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کو معافی مانگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "اگرتلہ پریس کلب میں منعقد تقریب کے دوران میں نے اپنے پنجابی اور جاٹ بھائیوں کے بارے میں کچھ لوگوں کی سوچ کا تذکرہ کیا تھا۔ میری کوشش کسی بھی سماج کو ٹھیس پہنچانے کی نہیں تھی۔ مجھے پنجابی اور جاٹ دونوں ہی طبقات پر فخر ہے۔ میں خود بھی کافی وقت تک ان کے درمیان رہا ہوں۔ میرے کئی خاص دوست اسی سماج سے آتے ہیں۔ اگر میرے بیان سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو اس کے لیے میں نجی طور پر معافی کا طالب ہوں۔"

Published: 21 Jul 2020, 12:11 PM IST

ایک دیگر ٹوئٹ میں بپلب دیب نے یہ بھی لکھا کہ "ہندوستان کی تحریک آزادی میں پنجابی اور جاٹ طبقہ کے تعاون کو میں ہمیشہ سلام کرتا ہوں، اور ملک کو آگے بڑھانے میں ان دونوں طبقات نے جو کردار نبھایا ہے اس پر سوال کھڑا کرنے کی کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔"

Published: 21 Jul 2020, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2020, 12:11 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو