قومی خبریں

تریپورہ حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایک ہفتہ میں بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں اور پارٹی لیڈروں پر متعدد پرتشدد حملے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

اگرتلہ: ترنمول کانگریس نے ہوم سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل، ضلع مجسٹریٹ (مغربی تریپورہ) اور تمام اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم چلانے کی اجازت دینے کی رہنما ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا ایم پی سشمیتادیو نے جمعہ کو کہا کہ سپریم کورٹ نے 11 نومبر کو ہوم سکریٹری، پولیس چیف اور ریاستی انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تھی کہ قانون کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو پرامن طریقے سے سیاسی مہم چلانے کے قانونی اختیارات کا استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے، لیکن تریپورہ انتظامیہ ہدایات پر عمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایک ہفتہ میں بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں اور پارٹی لیڈروں پر متعدد پرتشدد حملے ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں انتخابی امیدواروں سمیت پارٹی کے 15 کارکن زخمی ہوئے۔ پولیس نے بی جے پی کے ان غنڈوں کے خلاف خصوصی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا، بلکہ اس کے برعکس پولیس ہمارے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے الزام لگایا کہ ان واقعات کے ذمہ دار مذکورہ لوگ عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں حالانکہ انہیں خطرے کے بارے میں پیشگی وارننگ دی گئی تھی اور اسی بنیاد پر کچھ لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم آج تک ٹی ایم سی کے ایک بھی امیدوار یالیڈر کو ریاستی انتظامیہ نے کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined