قومی خبریں

دیر رات آیا زلزلہ، 4.2 رہی شدت،دہلی میں محسوس کئے جھٹکے

کل دیر رات دہلی این سی آر میں زلزلہ کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔رات کو خوف میں لوگ گھروں سےباہر آ گئے۔ زلزلہ کا مرکز راجستھان کا الور بتایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نئی دنیا
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نئی دنیا 

دہلی اور این سی آر میں کل دیر رات کو زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیااور لوگ شدید سردی کے با وجود اپنے گھروں سے باہر کھلے میں آ گئے۔ بتایاجا رہا ہے کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کی شدت جو رکٹر اسکیل پر آئی ہے وہ 4.2 تھی۔

خبروں کے مطابق اس زلزلہ کا مرکز راجستھان کے الور میں تھا۔زلزلہ کی شدت کیونکہ کم تھی اس لئے کہیں سے کوئی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں کل شدید ٹھنڈ تھی اور یہاں کا درجہ حرارت 15.2 سیلسیس درج کیا گیا جو اس سال کا ابھی تک کا سب سے کم درج حرارت ہے ۔ زلزلہ نے اس شدید ٹھنڈ میں دہلی والوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ۔لوگوں میں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں آنے والے دنوں میں زلزلہ کےمزیدجھٹکے نہ آئیں۔

https://twitter.com/PTI_News/status/1339641900433813505?s=20

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔