قومی خبریں

پاکستان، تاجکستان اور ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے

زلزلےکے جھٹکےہندوستان کےکئی حصوں کےعلاوہ پاکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہلی این سی آر سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد کئی علاقوں میں خوفزدہ لوگ گھروں سےباہرنکل آئے۔

Published: 13 Feb 2021, 6:40 AM IST

رات 10بج کر31 منٹ پر ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے اور اس کی شدت6.3بتائی گئی ہے۔ زلزلےکے جھٹکےہندوستان کےکئی حصوں کےعلاوہ پاکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

Published: 13 Feb 2021, 6:40 AM IST

دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہوئے مختلف مقامات پر لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی اور وہ گھروں سے نکل کر کھلی جگہ پر آگئے۔کشمیر سےملنےوالیاطلاعات کےمطابق جھٹکو کےبعدلوگ خوفزدہ ہوگئے اور بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر کھلی جگہ میں آ گئے۔

Published: 13 Feb 2021, 6:40 AM IST

زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فوری طورپر کوئی رپورٹ نہیں ہے۔یہ جھٹکے اس وقت آئےجب لوگ گھروں پر تھےاور سونے کی تیاری کر رہے تھے۔لوگوں نے تصاویر اور ویڈیو شئیر کیں ۔ جس میں کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ قیامت سے کیا ڈرے کوئی، اب قیامت روز ہی آتی ہے۔ایک مرتبہ پھر دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، امید ہے کہ سبھی لوگ محفوظ ہوں گے۔‘‘

Published: 13 Feb 2021, 6:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Feb 2021, 6:40 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز