قومی خبریں

اگنی پتھ: بہار میں 3 دنوں تک صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک ٹرین آمد و رفت پر پابندی

بہار میں فوج بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کو لے کر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹ سنٹرل ریلوے زون میں صبح 4 بجے سے رات آٹھ بجے تک ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔

ٹرین، تصویر آئی اے این ایس
ٹرین، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں فوج بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کو لے کر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹ سنٹرل ریلوے زون میں صبح چار بجے سے رات آٹھ بجے تک ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ یعنی اس زون میں سبھی ٹرینیں رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک ہی چل پائیں گی۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر ویریندر کمار نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ بہار میں چل رہے دھرنا و مظاہرہ کے سبب مسافروں کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے دوسرے زون کی ریلوں سے کھل کر ایسٹ سنٹرل ریل زون سے گزرنے یا پہنچنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت میں عارضی طور پر تبدیلی کی گئی ہے۔

Published: undefined

ویریندر کمار کا کہنا ہے کہ مسافروں اور ریلوے کی ملکیت کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 18 جون سے 20 جون تک ایسٹ سنٹرل ریل زون سے گزرنے اور پہنچنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت رات آٹھ بجے کے بعد سے صبح چار بجے تک کیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اگنی پتھ منصوبہ کی مخالفت میں بہار میں سب سے زیادہ تشدد ہوا ہے۔ یہاں ناراض بھیڑ نے درجنوں ٹرینوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے اور کئی شہروں و قصبوں میں عوامی ملکیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ جمعہ کو صبح پانچ بجے سے شام پانچ بجے تک بڑی تعداد میں مظاہرین نے 60 سے زیادہ کوچوں اور 10 سے زیادہ انجنوں میں آگ لگائی تھی۔ اس کے علاوہ کئی ریلوے اسٹیشنوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined