قومی خبریں

اگنی پتھ کی شدید مخالفت، کئی ٹرینیں روکی گئیں، راہل نے کہا ’صبر کا امتحان نہ لیں‘

دہلی میں جمعرات کو نوجوانوں نے ریلوے بھرتی امتحان میں تاخیر اور نئی شروع کئی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی، ان لوگوں نے بعد میں ٹرینوں کو بھی روک دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ملک بھر کے نوجوان اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بہار، اتر پردیش، اتراکھنڈ سے لے کر راجدھانی دہلی تک کے نوجوان سڑک پر نکل کر اس منصوبہ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ دہلی میں جمعرات کو نوجوانوں نے ریلوے بھرتی امتحان میں تاخیر اور نئی شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی۔ ان لوگوں نے بعد میں ایک ٹرین کو بھی روک دیا۔ یہ جانکاری ایک افسر نے دی۔

Published: undefined

پولیس ڈپٹی کمشنر (باہری ضلع) سمیر شرما نے کہا کہ ’’تقریباً 20-15 لوگ ریلوے اسٹیشن نانگلوئی پر جمع ہوئے اور ریلوے بھرتی امتحانات میں تاخیر اور حال ہی میں شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔‘‘ اس کے بعد نانگلوئی تھانہ کے تھانہ انچارج فوراً موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے پرامن ریلوے ٹریک خالی کرنے کی گزارش کی۔

Published: undefined

تصویر آئی اے این ایس

سمیر شرما کا کہنا ہے کہ ’’ان کی بات کو سکون کے ساتھ سنا گیا، جس میں انھوں نے کہا کہ 3-2 سال پہلے کچھ سرکاری امتحان کے لیے فارم بھرا تھا، لیکن بھرتی کے لیے امتحانات ابھی تک منعقد نہیں کیے گئے ہیں، اور وہ اب زیادہ عمر کے ہو گئے ہیں۔‘‘ حالانکہ پولیس مظاہرین کو قابو کرنے میں کامیاب رہی اور بھیڑ کو منتشر کر دیا گیا۔ سمیر شرما نے کہا ’’حالات اب قابو میں ہیں اور سبھی طلبا ریلوے ٹریک سے ہٹ گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار اس تعلق سے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ ایک تازہ ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’نہ کوئی رینک، نہ کوئی پنشن، نہ 2 سال سے کوئی ڈائریکٹ بھرتی، نہ 4 سال کے بعد مستحکم مستقبل، نہ حکومت کی فوج کے تئیں عزت۔ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کی آواز سنیے، انھیں ’اگنی پتھ‘ پر چلا کر ان کے صبر کی ’اگنی پریکشا‘ (امتحان) مت لیجیے، وزیر اعظم جی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی کابینہ نے منگل کو ہندوستانی نوجوانوں کے لیے مسلح افواج میں سروس دینے کے لیے ’اگنی پتھ‘ بھرتی منصوبہ کو منظوری دی۔ اس منصوبہ کے تحت منتخب نوجوانوں کو ’اگنی ویر‘ کی شکل میں جانا جائے گا۔ ان میں سے تقریباً 46 ہزار کی بھرتی اس سال کی جائے گی۔ ان کی سروس کی مدت صرف 4 سال کی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined