قومی خبریں

کانپور دیہات میں دلخراش سڑک حادثہ، 6 افراد کی موت، 15 زخمی

کیشو کمار چودھری نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے پھنسے ہوئے زخمی مزدوروں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لئے پکھرائے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کانپور: اترپردیش میں ضلع کانپور دیہات کے بھوگنی پور علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار کوئلہ بردار ٹرالا بے قابو ہو کر پلٹ گیا، جس سے اس پر سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی اور 15 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری نے یہ اطلاع یہاں دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ زخمی شیو لال نے بتایا کہ تمام افراد ضلع ہمیر پور کے رہنے والے ہیں اور دیر رات ہمیر پور کے کلولی تیر گاؤں کے گھاٹم پور کے برناو سے ایک ٹھیکیدار مزدوروں کے ساتھ سرسا گنج فیروز آباد جانے کے لئے نکلا تھا اور ٹیمپو اور ٹرک کے ذریعہ وہ بھوگنی پور تک آئے۔

Published: undefined

اس کے بعد یہاں کوئلہ بردار ٹرالا کو انہوں نے رکوایا جو اٹاوا تک جا رہا تھا۔ کچھ مزدور آگے اور کچھ پیچھے کوئلہ بردار ٹرالا پر بیٹھ کر جا رہے تھے اور اس دوران ڈرائیور غلط ڈرائیونگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے متعدد بار مزدوروں نے اسے ٹو کا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور ٹرالا بھوگنی پور کے موکھاس گاؤں کے نزدیک اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گیا، جس کی وجہ سے چھ مزدور کی موت ہو گئی اور 15 زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے پھنسے ہوئے زخمی مزدوروں کو باہر نکالا اور تمام زخمیوں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لئے پکھرائے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا۔ بعد میں انہیں کانپور دیہات کے ماتی ضلع اسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔

Published: undefined

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیشیو کمارپہنچ گئے۔ انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں گھاٹم پور کی چنداوتی (14) رمیش، پنکی اور ہمیر پور کی رادھا، اس کی بیٹی کومل اور چار سالہ سورج شامل ہیں۔ چودھری نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع صدر مقام بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined