قومی خبریں

حضرت نظام الدین واقع پتّے شاہ درگاہ احاطہ میں اندوہناک حادثہ، چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک، کئی افراد ملبہ میں دبے

جمعہ کے روز پتّے شاہ درگاہ احاطہ کے ایک کمرے کی چھت اچانک بھربھرا کر گر گئی۔ اس دوران درگاہ احاطہ میں کم و بیش 16 لوگ موجود تھے جو حادثہ کے وقت ملبہ کے نیچے دب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>پتّے شاہ درگاہ احاطہ میں موجود کمرے کی چھت گرنے کے بعد بچاؤکاری مہم میں مصروف انتظامیہ کے اہلکار، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پتّے شاہ درگاہ احاطہ میں موجود کمرے کی چھت گرنے کے بعد بچاؤکاری مہم میں مصروف انتظامیہ کے اہلکار، تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی کے حضرت نظام الدین علاقہ میں 15 اگست کی سہ پہر خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 6 جانیں تلف ہو گئی ہیں۔ پہلے 5 افراد کی ہلاکت سے متعلق تصدیق ہوئی تھی، لیکن بعد میں مزید ایک موت کی تصدیق ہو گئی۔ واقعہ ہمایوں کی قبر کے پیچھے موجود پتّے شاہ درگاہ میں پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت اور اس سے ملحق ایک دیوار منہدم ہو گئی۔ جب چھت گری تو وہاں کم و بیش 16 افراد موجود تھے، جو ملبہ میں دب گئے۔

Published: 15 Aug 2025, 7:11 PM IST

اس حادثہ کے بعد وہاں چیخ و پکار مچ گئی۔ لوگوں کی آواز سن کر قریب میں موجود لوگ اور پولیس والے فوراً وہاں پہنچے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کو بھی حادثہ کی اطلاع فوراً دے دی گئی۔ خبر ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ریسکیو مہم شروع کی اور ملبہ میں دبے لوگوں کو نکال کر ایمس پہنچانا شروع کیا۔ کم و بیش 15 لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 5 کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمی افراد کا علاج شروع ہو چکا ہے۔ مہلوکین میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل بتائے جا رہے ہیں۔

Published: 15 Aug 2025, 7:11 PM IST

تازہ ترین اطلاع کے مطابق دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئی ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے بتایا کہ پتّے شاہ درگاہ احاطہ میں موجود ایک کمرے کی چھت گرنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ ملبہ کو مستقل ہٹایا جا رہا ہے۔ 15 سے 16 لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ملی تھی، ان میں سے 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Published: 15 Aug 2025, 7:11 PM IST

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر ایف کی بھی مدد لی گئی ہے۔ چونکہ ملبہ کافی زیادہ جمع ہو گیا تھا، اس وجہ سے فائر بریگیڈ ٹیم کو بہت وقت لگ رہا تھا۔ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کو بلایا گیا جس کے ساتھ ’سنیپر ڈاگ‘ بھی تھا۔ اس سے ملبہ میں دبے لوگوں کی تلاش آسان ہو گئی۔

Published: 15 Aug 2025, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2025, 7:11 PM IST

,
  • موسلادھار بارش اور سیلاب نے پاکستان کو کیا بے حال، 24 گھنٹوں میں 154 اموات کی تصدیق، درجنوں افراد لاپتہ