ٹوکیو: ہندوستان کے پروین کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ٹی 64 مقابلے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔وہ اس میچ میں طلائی تمغہ جیتنے سے چوک گئے۔
نوئیڈا کے رہنے والے پروین نے مردوں کے ٹی 64 ہائی جمپ مقابلے میں 2.07 میٹر کی چھلانگ لگائی اور دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانیہ کے بروم ایڈورڈس جوناتھن نے 2.10 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ پولینڈ کے لیپیاٹو ماسییزو نے 2.04 میٹر کی جمپ کے ساتھ کانسہ جیتا۔
پروین اس مقابلے میں طلائی تمغہ سے محروم ہوگئے۔ ایک وقت وہ گولڈ میڈل جیتنے کی ریس میں برقرار تھے لیکن برطانیہ کے بروم ایڈورڈس نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد ہندوستانی ایتھلیٹ کو چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔
ہندوستان نے ٹوکیو پیرالمپکس میں اب تک 11 تمغے جیتے ہیں۔ جس میں دو طلائی ، چھ چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
پروین کی اس شاندر کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے پروین کمار سے بات کر کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پروین کمار کو مبارکباد دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined