چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی (فائل) / آئی اے این ایس
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے کہا ہے کہ آج ہندوستان میں محروم طبقوں کے نمائندے ملک کے کچھ اعلیٰ عہدوں پر ہیں، جو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مساوات، آزادی، انصاف اور بھائی چارے کے خواب کی سچی تصویر ہے۔ سی جے آئی نے یہ باتیں جمعرات کی شام لندن کے تاریخی ’گریج اِن‘ میں ہندوستانی آئین کے 75 سال پورا ہونے کے موقع پر خصوصی لکچر دیتے ہوئے کہیں۔
Published: undefined
گوائی نے کہا کہ یہیں پر ڈاکٹر امبیڈکر نے قریب 100 سال پہلے انگلینڈ میں بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی وراثت کو یاد کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف آئین کے اہم معمار تھے بلکہ سماجی انصاف کے عظیم مصلح بھی تھے۔
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران گوائی نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے، کیونکہ وہ بھی اسی دلت سماج سے آتے ہیں جس سے ڈاکٹر امبیڈکر کا تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کئی اہم آئینی عہدوں پر محروم طبقوں کے لوگ بیٹھے ہیں، جو بابا صاحب کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی سمت میں بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی ادارے میں کھڑے ہوکر مجھے ڈاکٹر امبیڈکر کی وہ پائیدار وراثت یاد آ رہی ہے جو انہوں نے نہ صرف قانون کے شعبہ میں بلکہ ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد میں چھوڑی ہے۔
Published: undefined
گوائی نے آگے کہا، ’’میں 1960 میں پیدا ہوا، جب ڈاکٹر امبیڈکر ہمیں چھوڑ کر جا چکے تھے۔ لیکن میں ہندوستان کا شہری بن کر پیدا ہوا، نہ کہ ایک اچھوت بن کر۔ بچپن سے ہی گھر میں ان کی بہادری، عقلمندی اور برابری کی جدوجہد کی کہانیاں سنتا آیا ہوں۔ یہ باتیں میرے خیالات اور (زندگی) مقصد کا حصہ بن گئیں۔‘‘
گوائی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا خواب تھا کہ سماج میں ہر شہری کو آئین سے پورا تحفظ اور حق ملے۔ یہ خواب آج عدلیہ، مقننہ اور حکومت کے کاموں کے ذریعہ رفتہ رفتہ تعبیر ہو رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے ملک نے گزشتہ 75 برسوں میں دو خاتون صدر جمہوریہ کو دیکھا ہے اور اب ہمارے پاس ایک خاتون صدر جمہوریہ (دروپدی مرمو) ہیں، جو سماج کے سب سے حاشیے پر رہنے والے طبقے (قبائلی برادری) کی نمائندگی کرتی ہیں اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ ہندوستان کے چیف جسٹس (خود گوائی) بھی محروم طبقہ اور عام علاقے سے آتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined