قومی خبریں

پنجاب میں انتخابی مہم کا آج آخری دن، سیاسی جماعتوں نے پوری طاقت جھونکی

پنجاب کی انتخابی مہم جمعہ کی شام ختم ہو جائے گی، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے آخری روز پوری قوت لگا رہی ہیں۔ کانگریس کی طرف سے راہل اور پرینکا صوبہ میں خیمہ زن ہیں اور مہم جوئی کر رہے ہیں

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب میں انتخابی مہم جوئی کی مدت آج یعنی جمعہ کی شام ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کانگریس کی انتخابی مہم کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے۔ کانگریس کے سامنے خود کو اقتدار میں رکھنے کا چیلنج ہے، لہذا راہل اور پرینکا دونوں انتخابی مہم کے آخری دن پنجاب میں موجود ہیں۔ کانگریس جارحانہ انداز میں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال پر حملہ بول رہی ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی ویڈیو پیغام جاری کر کے وزیر اعظم نریندر مودی پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی اتحاد کے لیے تین جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ آج اپنی نشست پر روڈ شو کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کی بات کریں تو پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی پنجاب میں موجود ہیں، جبکہ سکھبیر سنگھ بادل نے اکالی دل-بی ایس پی اتحاد کی طرف سے ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو سرہند کے فتح گڑھ صاحب اور نئی اناج منڈی میں انتخابی مہم چلائی۔ وہیں، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پنجاب کے پٹھان کوٹ اور لدھیانہ میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو کیا۔

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج پٹیالہ میں بی جے پی کی جانب سے ریلی کریں گے اور کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا انتخابی مہم کے آخری دن میدان میں اتر رہے ہیں۔ وہ امرتسر میں بائیک ریلی نکال کر عام آدمی پارٹی کے لیے ماحول بنانے کی کوشش کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی روڈ شو کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ روز پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پنجاب میں سب سے اہم چیز امن اور بھائی چارہ ہے۔ اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں، جس دن یہ ختم ہو جائے گا، نہ روزگار ملے گا اور نہ ہی ترقی۔ پوری ریاست کو نقصان پہنچے گا۔ پنجاب کو امن اور بھائی چارے کی حفاظت کرنی ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے مودی کو بڑے میاں اور کیجریوال کو چھوٹے میاں قرار دے کر نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں ہی سنگھ کے ملے جلے اور سپانسرڈ لیڈر ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے پنجاب کے ریاستی صدر نوجوت سدھو خود اپنی سیٹ پر پورا زور لگا رہے ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ جمعرات کو امرتسر میں روڈ شو کیا۔ انتخابی مہم کے آخری دن بھی سدھو اپنی سیٹ پر روڈ شو کر کے ماحول بنانے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined