قومی خبریں

آج نئے ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے عزم کیا تھا کہ کسی کو بھی بھوک سے مرنے نہیں دیں گے۔ کورونا بحران سے وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر مہینے دو بار اناج تقسیم کیا جا رہا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @rajnathsingh
تصویر ٹوئٹر @rajnathsingh 

جھانسی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان کی تعمیر کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ گھر اور باہر دونوں جگہ ہماری حکومت بخوبی کام کر رہی ہے، آج ہندوستان کی بات عالمی سطح پر نہ صرف سنی جاتی ہے بلکہ اس پر عمل بھی کیا جاتا ہے، بندیل کھنڈ میں بی جے پی کی جن وشواس یاترا کو روانہ کرنے سے پہلے ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے جہاں ایک طرف ریاست کی بی جے پی حکومت کے کاموں کی جم کر تعریف کی تو وہیں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں خاص کر سماج وادی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Published: undefined

اپنے خطاب کے دوران راج ناتھ نے کشمیر سے دفعہ 370 کی تنسیح سے لے کر رام مندر کی تعمیر اور کاشی وشوناتھ کاریڈور کا ذکر کیا۔ اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما، وزیر بی ایل ورما و منوہر لال پنت وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے عزم کیا تھا کہ کسی کو بھی بھوک سے مرنے نہیں دیں گے۔ کورونا بحران سے وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر مہینے دو بار اناج تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ سال 2024 تک ہر شہری کے سر پر چھت ہو۔

Published: undefined

بندیل کھنڈ کے ہیروز کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اس سرزمین سے ریلی کو خطاب کر رہا ہوں۔ یہ جانبازوں کی ایسی سرزمین ہے جہاں ہر ہندوستانی کو ایک بار ضرور آنا چاہئے۔ میں تو گزشتہ 33 دنوں سے تین بار آیا ہوں، لیکن اب کی بار آپ کے درشن کرنے آیا ہوں۔ بی جے پی جھوٹ اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیاست نہیں کرتی ہے۔ بی جے پی عوام سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیاست کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

اشفاق اللہ خان، ٹھاکر روشن سنگھ و پنڈت رام پرساد بسمل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب اشفاق کو انگریزوں کے قتل کے بدلے پھانسی دی جا رہی تھی تو انہوں نے اپنی آخری خواہش میں کہا تھا کہ ماں کو مطلع کردو کہ میں پھانسی کے ساتھ شادی کرنے جا رہا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined