قومی خبریں

ہماچل میں شدید گرمی کے درمیان بڑا فیصلہ، اسکولوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کے احکامات جاری

ہماچل پردیش میں شدید گرمی کی وجہ سے میدانی اضلاع میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ والدین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہماچل پردیش سے بڑی خبر آئی ہے۔ ریاست کے میدانی اضلاع میں چلچلاتی گرمی اور ہیٹ ویو ایلرٹ کے پیش نظر اسکولوں کے ٹائم ٹیبل میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ا سکول ایجوکیشن نے طلباء کو ریلیف دینے کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Published: undefined

پچھلے کچھ دنوں سے کانگڑا، اونا، ہمیر پور، بلاس پور، سولن ضلع کے بی بی این علاقے اور سرمور ضلع کے پونٹا صاحب،ناہن جیسے علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

یہ مطالبہ مختلف اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں، والدین اساتذہ کی انجمنوں اور سرپرستوں نے اٹھایا تھا۔ موسم کی خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضرورت پڑنے پر اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے ​​دوپہر 1:00 بجے تک ایڈجسٹ کیے جائیں۔

Published: undefined

حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے دوران طلباء کو میدان میں کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پر ٹائم ٹیبل سے آگاہ کریں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت متعلقہ عہدیداروں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہماچل پردیش کے میدانی علاقوں میں بڑھتی ہوئی گرمی کے درمیان ہمیر پور کے مختلف اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے جمعہ کو ضلع انتظامیہ سے تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کرنے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined